Ads

دنیا بھرکی جیلوں میں 10 ہزار811 پاکستانی قید

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا بھرکی مختلف جیلوں میں 10 ہزار811 پاکستانی قید ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہا کہ ’را‘ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت ہے، پاکستان اور بھارت نے  میں جواب جمع کرادیئے ہیں ، کیس کی رسمی سماعت 18 فروری 2019 کو ہوگی، آئندہ سال بھارت میں انتخابات کی بنا پربھارتی حکومت نے جارحانہ رویہ اختیارکیا ہوا ہے، حالات کاتقاضا ہے کہ ہم بھارت کی تصادم کی پالیسی پرنظرثانی کیے جانے کا انتظار کریں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا جلال آباد میں قونصل خانہ فعال ہے، ترکی میں پکڑے گئے پاکستانی تارکین وطن کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2018 میں ترکی میں پکڑے گئے پاکستانی تارکین وطن کی تعداد 30 ہزار ہے، سعودی عرب کی جیلوں میں 3000 پاکستانی قید ہیں جب کہ بیرون ممالک کی جیلوں میں 10 ہزار811 پاکستانی قید ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان میں معدنی ذخائر کی ترقی میں دلچسپی ظاہر کی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے یمن کے بحران کو ختم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی۔

The post دنیا بھرکی جیلوں میں 10 ہزار811 پاکستانی قید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qqKssQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment