Ads

وزیراعظم قوم کے سامنے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پیش کریں گے

 لاہور: وزیراعظم عمران خان اپنے دور حکومت کے 100 روز پورے ہونے پر قوم کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے 100 روزہ پلان پر عمل درآمد سے متعلق قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی جب کہ صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان قوم کو سو دن کے اہداف کے حصول کے لیے حکومت کی رفتار اور اقدامات سے آگاہ کریں گے، ممکنہ طور پر کابینہ کی اہم وزارتوں کی کارکردگی بھی قوم کے سامنے رکھی جائے گی اور اس کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی سے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

وزیراعظم کی ہدایت کے پیش نظر صوبہ پنجاب کے سو دن کی کارکردگی کی رپورٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور پنجاب حکومت کی خواہش ہے کہ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب لاہور میں رکھی جائے جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ دیگر صوبے بھی اپنی کارکردگی پیش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی انتخابی مہم اور الیکشن میں کامیابی کے بعد بھی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ حکومت کے پہلے 100 دن کی کارکردگی سے قوم کو خود آگاہ کریں گے، آج تحریک انصاف کی حکومت کو سو دن پورے ہو گئے ہیں۔

The post وزیراعظم قوم کے سامنے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پیش کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PZVu6T
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment