Ads

اورکزئی میں حساس اداروں کی کارروائی، 180 کلوگرام بارودی مواد برآمد

ہنگو: اورکزئی میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 180 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی، حساس اداروں کے اہلکاروں نے  پلاخیل کے پہاڑ سے خفیہ اطلاع پر 9 تھیلوں سے مجموعی طور پر 180 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: اورکزئی ایجنسی میں قیامت ٹوٹ پڑی

حکام کا کہنا ہے کہ ہر تھیلے میں 20 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا، بارودی مواد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع اورکزئی کے  ہیڈکوارٹر کلایہ کے جمعہ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

The post اورکزئی میں حساس اداروں کی کارروائی، 180 کلوگرام بارودی مواد برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BDAqLe
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment