Ads

بھارتی کمپنی کا 2.0 کی ریلیز پر ملازمین کے لیے چھٹی کا اعلان

بھارتی کمپنی کا 2.0 کی ریلیز پر ملازمین کے لیے چھٹی کا اعلان

ممبئی: بھارتی ریاست تمل ناڈو کی ایک کمپنی نے سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم 2.0 کی ریلیز پر چھٹی کااعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 2.0 آج ریلیز ہوگئی ہے۔ سپر اسٹار رجنی کانت کو بھارت میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے اور پرستار ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 2.0 ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ کلب میں شامل

حال ہی میں بھارتی ریاست تمل ناڈو کی ایک کمپنی ’گیٹ سیٹ گو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ نے رجنی کانت سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے فلم 2.0 کی ریلیز پراپنے ملازمین کو چھٹی دے دی ہے تاکہ وہ فلم کو بھرپور انداز میں انجوائے کرسکیں یہاں تک کہ کمپنی مالکان نے تمام ملازمین کو فلم کے مفت ٹکٹس بھی دئیے ہیں۔

دوسری جانب فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم 2.0 کو بلاک بسٹر قرار دیتے ہوئے 5 اسٹارز دئیے ہیں اور فلم میں اکشے کمار کی اداکاری کو سراہتے ہوئے رجنی کانت کو ’باس‘ قراردیاہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے بعد 2.0 بھی ہیکرز کے نشانے پر

واضح رہے کہ فلم2.0  ساڑھے 500 کروڑ کے بجٹ کے ساتھ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم ہے جس میں اکشے کمار، رجنی کانت اور ایمی جیکسن مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

The post بھارتی کمپنی کا 2.0 کی ریلیز پر ملازمین کے لیے چھٹی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E22Tg9

via Blogger https://ift.tt/2PZ21iV
November 29, 2018 at 03:19AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment