Ads

کیلی فورنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک آگ میں ہلاکتیں 63 ہوگئیں

لاس اینجلس: کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی کے سبب تباہ ہونے والے ’پیراڈائز ٹاؤن‘ اور ملحقہ علاقوں کے راکھ کے ڈھیر سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 41 سے بڑھ کر 63 ہوگئی جب کہ 600 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، کئی ہزار ایکڑ پر موجود درخت جل کر راکھ ہوگئے، آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد تیسرے دن 48 سے بڑھ کر 63 ہوگئی ہے جب کہ 600 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

آگ سے 7 ہزار 2 سو سے زائد تعمیرات خاکستر ہوگئیں جن میں شوبز ستاروں کے عالیشان گھر بھی شامل ہیں جب کہ 15 ہزار 5 سو سے زائد مزید تعمیرات کو خطرہ لاحق ہے۔ ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ کیلی فورنیا جنگلات کی آگ نے لاس اینجلس کے گرفتھ پارک میں 1933 کو لگنے والی آگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آگ کے شعلوں نے شوبز ستاروں کے رہائشی علاقے اگورا ہلز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کئی اداکاروں کے گھرمکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے۔ آگ لگنے سے قبل اس علاقے کو خالی کرالیا گیا تھا مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

California 2

امریکی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز تیز ہواؤں کے تھپیڑوں کے باعث تیزی سے پھیلنے والی آگ پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ جمعرات کو وسطی لاس اینجلس سے شروع ہونے والی آگ بڑھتے بڑھتے آج 35 ہزار ایکڑ تک پھیل کر ہائی وے 101 کے ساحلی علاقے کے نزدیک پہنچ گئی ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کی استعداد پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پانا ہماری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافے کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت کی جانب واضح اشارہ ہے۔

The post کیلی فورنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک آگ میں ہلاکتیں 63 ہوگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zHKfpf
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment