Ads

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا          

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جس کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔     

ایک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے تاہم خاموش رہ کر صورتحال کا جائزہ لیتا رہا، مزید خاموش رہنا حلقے اور صوبے کے عوام کے مفاد میں نہیں، اسپیکر ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت نہیں کرپا رہا۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو پیش کروں گا، بحیثیت ایم پی اے کام کو ترجیح دوں گا جب کہ پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو تمام صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

The post اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا           appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OO8tDP
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment