کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا اور مین پوری بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف حتمی کارروائی کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں گٹکا، مین پوری اور ماوا کی تیاری و فروخت کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی، جس میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز نے عمل درآمد رپورٹ جمع کرادی، عدالت نے پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو معلوم نہیں، گٹکا صحت کے لیے کتنا خطرناک ہے، جب کوئی کارروائی نہیں ہورہی تو ان رپورٹس پر کیسے یقین کریں۔
دوران سماعت درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں گرین پٹی نامی گٹکا بھی فروخت ہورہا ہے تاہم پولیس صرف نمائشی کام کررہی ہے ملزمان کو گرفتار کرکے چھوڑدیا جاتا ہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف حتمی کارروائی کب ہوگی۔
دوسری جانب عدالت نے گٹکے، مین پوری بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف حتمی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گٹکا کھانے کے کتنے مضمرات نکلتے ہیں، تصاویر دیکھ کر اندازہ کرلیں، عدالت نے پولیس کو 13 نومبر تک عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔
The post عدالت کی گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف حتمی کارروائی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qlddqT
0 comments:
Post a Comment