محمد عباس نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے تاہم تیسرے اور فیصلہ کن میچ سے قبل ہی پاکستان کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے، قومی ٹیم کے اہم پیسر محمد عباس انجری کے باعث اگلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پریکٹس سیشن کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہونے والے پیسر نے کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی دواﺅں کا سہارا لیتے ہوئے شرکت کی تھی، ڈاکٹرز نے رپورٹ سامنے آنے کے بعد محمد عباس کو 3 سے 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ یو اے ای میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز میں محمد عباس 4 اننگز میں سے 3 میں کوئی وکٹ نہیں حاصل کرپائے، اس سے قبل آسٹریلیا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 17 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
The post محمد عباس نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2U1Re5Y
via Blogger https://ift.tt/2BGe23W
November 29, 2018 at 04:29AM
0 comments:
Post a Comment