Ads

پہلا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ابو ظہبی: تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جییت راول اور ٹام لاٹہم نے کیا ہے۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق,حارث سہیل، بابر اعظم، کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

رواں سال قومی ٹیم کی کارکردگی مثبت رہی، آئرلینڈ کو واحد میچ میں شکست دی، انگلینڈ میں سیریز 1-1 سے برابر کی جب کہ یو اے ای میں آسٹریلیا پر 0-1 سے برتری حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 سے فتح حاصل کی تھی جب کہ ون ڈے سیریز بارش ہوجانے کے باعث 1-1 سے برابر رہی۔

The post پہلا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q3iTnC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment