Ads

سلمان خان کی ’ٹیوب لائٹ‘ کی کوریو گرافر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں رقص سکھانے والی بالی ووڈ کوریوگرافر ایجنیز ہیملٹن کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوریوگرافر ایجنیز ہیملٹن کو ممبئی کرائم برانچ نے انسانی اسمگلنگ کرنے اورخواتین کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہیملٹن بالی ووڈ میں کوریوگرافی کے علاوہ ڈانس کلاسز بھی چلاتی تھی  اور اپنے ادارے میں رقص سیکھنے والی لڑکیوں کو  ڈانس اسائمنٹ کے بہانے بیرون ملک بھیجتی تھی جہاں انہیں جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا تھا۔

ایجنیز ہیملٹن کا پردہ اس وقت فاش ہوا جب کینیا کی حکومت نے ایک خاتون رضیہ پٹیل کو بھارت ڈی پورٹ کیا، اس خاتون کو ہیملٹن نے رقص کے اسائمنٹ کے سلسلے میں کینیا بھیجا تھا ۔ انسداد بھتہ خوری کے سینئر انسپیکٹر اجے ساونت کا کہنا ہے کہ رضیہ پٹیل نامی خاتون نے بتایا کہ ایجنیز نے اسے یہ کہہ کر کینیا بھیجا تھا کہ تمہیں وہاں بہت اچھا کام ملے گا  لیکن وہاں جاکر اسے جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔

رضیہ پٹیل کے بیان کے بعد سٹی کرائم برانچ  نے ایجنیز کو گرفتار کرلیا جہاں اس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کس طرح وہ لڑکیوں کو اداکاری اور ڈانس کلاسز کا جھانسہ دے کربیرون ملک بھیجتی تھی اور انہیں جسم فروشی پر مجبور کرتی تھی۔ ایجنیز ہیملٹن کو کینیا، بحرین اور دبئی  بھیجنے پر ہر لڑکی کے بدلے 40 ہزار روپے ملتے تھے۔

The post سلمان خان کی ’ٹیوب لائٹ‘ کی کوریو گرافر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DpLWv9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment