Ads

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

لاہور: سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے سے متعلق بسمہ امجد کی درخواست پر 19نومبر کو سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز، راناثناءاللہ، دانیال عزیز اور پرویز رشید سمیت 139 نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔

The post سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2S0LN5w
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment