Ads

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ انور مجید، عبدالغنی، حسین لوائی کو اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم

 لاہور: سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملوث انور مجید، عبدالغنی اور حسین لوائی کو اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان انور مجید، عبدالغنی مجید اور حسین لوائی کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انور مجید، عبد الغنی اور حسین لوائی کو اسپتال سے جیل بھیجنے کا حکم

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ انور مجید کو پمز اسپتال جب کہ عبدالغنی مجید اور حسین لوائی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، یہ لوگ بہت بااثر ہیں کراچی میں ان کا اقتدار ہے، انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے تاکہ آزادانہ تفتیش ہو سکے، مکمل تفتیش کے بعد دیکھا جائے گا کہ انہیں واپس بھجوایا جائے، ہم نے جے آئی ٹی اس لیے بنائی تھی تاکہ جان سکیں کہ کک بیکس (رشوت) کے پیسے کو قانونی کیسے بنایا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ انور مجید تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب جے آئی ٹی کو بااختیار بنا دیا گیا کہ دس دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے، اگر انور مجید عام جہاز پر نہیں آسکتے تو ائر ایمبولینس میں لے آئیں۔ انور مجید کے وکیل نے عدالت سے بار بار استدعا کہ ملزم سے کراچی میں ہی تفتیش کی جائے تاہم عدالت سے درخواست مسترد کردی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کے اصرار سے ہم اور زیادہ غیر مطمئن ہو رہے ہیں کہ اس کے پیچھے کوئی وجہ ہے۔

The post جعلی اکاؤنٹس کیس؛ انور مجید، عبدالغنی، حسین لوائی کو اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ONDQyz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment