Ads

انور مجید کو کراچی سے لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

 کراچی: اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو راہداری ریمانڈ پر کراچی سے لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو راہداری ریمانڈ پر کراچی سے لاہور منتقل کیے جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انور مجید کا بیٹا نمر رہا

انور مجید کو کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے حوالات کی سکیورٹی کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، ہر ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے  کا افسر کرے گا، تمام افسر کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے جب کہ ہر ٹیم 4 افسران پر مشتمل ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی شوگر مل پر رینجرز اور ایف آئی اے کا چھاپا

واضح رہے کہ انور مجید کا تعلق سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے جب کہ انور مجید کے خلاف 74 ارب کی منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے۔

 

The post انور مجید کو کراچی سے لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RV8SpZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment