ایف آئی اے نے تربیلا میں کارروائی کے دوران بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کے رکن کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق تربیلا میں کارروائی کے دوران ملزم وقار احمد کے گھر پر چھاپا مار کراسے گرفتار کیا گیا، وقار احمد بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن ہے جب کہ ملزم کے بارے میں معلومات انٹرپول اسپین نے دی تھیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا شوہر گرفتار
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ سے رابطے تھے، ملزم بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، ملزم سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے جن میں غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں جب کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے میٹروول میں بھی کارروائی کے دوران اسی دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
The post تربیلا سے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zxFM9i
0 comments:
Post a Comment