Ads

پنچایت کا ان پڑھ لڑکوں کیلیے ڈاکٹر بہنوں کا رشتہ دینے کا حکم

روجھان میں پنچائیت کا ان پڑھ بیٹوں کے لیے ایم بی بی ایس ڈاکٹر بیٹیوں کا رشتہ دینے کا حکم اور رشتہ نہ کرنے کی صورت میں 123 ایکڑ زمین سے دستبردار ہوجانے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کے آبائی علاقے روجھان میں پنچایت نے انوکھا فیصلہ سناتے ہوئے ان پڑھ بیٹوں کے لیے ایم بی بی ایس ڈاکٹر بیٹیوں کا رشتہ دینے کا حکم صادر کیا اور رشتہ نہ کرنے کی صورت میں 123 ایکڑ زمین سے دستبردار ہوجانے کا حکم دیا ہے۔

لڑکیوں کے والد جاگن مزاری نے 10 سال پہلے اپنے بیٹے کی شادی کی تو سسرال والوں نے وٹہ سٹہ کے تحت اس کی 2 بیٹیوں ڈاکٹر ریما مزاری اور ڈاکٹر ریشما مزاری کا رشتہ اپنے ان پڑھ بیٹوں کے لیے مانگ لیا، لڑکیوں کے والد نے پنچایت کی شرطیں نہ مانیں جس پر انہوں نے اسے زمین کاشت کرنے سے روکا اور گھر میں محصور کردیا۔

دوسری جانب پولیس نے سارے معاملے پر اپنی روایتی غفلت کا اعتراف کیا اور ڈی ایس پی روجھان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے لیے کوئی درخواست ہی نہیں آئی۔

The post پنچایت کا ان پڑھ لڑکوں کیلیے ڈاکٹر بہنوں کا رشتہ دینے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CXttFZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment