Ads

بینش حیات مینز ہاکی ٹورنامنٹ سپروائزکرنے والی ایشیا کی پہلی خاتون امپائر

 لاہور: بینش حیات مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ سپروائز کرنے والی ایشیا کی پہلی خاتون امپائر بن گئیں۔

بینش حیات  لاہور میں کھیلے گئے افضل منا انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کے بعد مینز ہاکی ٹورنامنٹ سپروائزک رنے والی ایشیا کی پہلی خاتون امپائر بن گئی ہیں۔ لاہور کے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ریلوے نے کسٹم کو ہرا کر اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ میں نیپال، دبئی اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔

بینش حیات اس سے پہلے بھی ایف آئی ایچ اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام متعدد ہاکی ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کر چکی ہیں۔ اس حوالے سے بینش حیات کا کہنا ہے کہ ایک اور کارنامہ سر انجام دینے کی خوشی ہے، مستقبل میں بھی اس طرح کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھوں گی جس سے ملک کا نام روشن ہو۔

The post بینش حیات مینز ہاکی ٹورنامنٹ سپروائزکرنے والی ایشیا کی پہلی خاتون امپائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DosnDm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment