لاہور: سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیراعلٰی کی اجازت دینے کا اختیار معطل کردیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بڑے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کیلئے وزیراعلی پنجاب کی اجازت لازمی ہے۔
عدالت نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیراعلی کی اجازت دینے کا اختیارمعطل کردیا۔ عدالت نے قراردیا کہ کسی بهی وزیراعلی سے کرپشن مقدمات میں اجازت لینے کا اختیارغیرآئینی ہے، سیاسی اجازت لینا تو فوجداری قوانین کی بنیادی روح سے ہی متصادم ہے۔
سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن انکوائریوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت مقدمات بهی 2 ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔
The post اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیراعلٰی کی اجازت دینے کا اختیار معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DpEtvS
0 comments:
Post a Comment