Ads

برازیل کے پائلٹ نے طیارہ اڑاتے ہوئے اسلام قبول کرلیا

ریاض: برازیلین پائلٹ نے 18ہزار فٹ کی بلندی پرچلتے  طیارے میں  اسلام قبول کرلیا، نو مسلم پائلٹ کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب آنے والی پرواز میں ایک برازیل سے تعلق رکھنے والے پائلٹ نے فرسٹ پائلٹ کے سامنے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی سعادت حاصل کرلی۔

ویڈیو میں فرسٹ پائلٹ نے عربی میں کہا کہ اس وقت طیارہ سعودی عرب کے شہر تبوک کی فضاؤں میں ہے اور میرا ساتھی پائلٹ عماری کلمہ شہادت پڑھیں گئے۔

فرسٹ پائلٹ نے کلمہ شہادت کے الفاظ پڑھے تو ساتھی پائلٹ نے ان الفاظ کو دہرا کر مسلمان ہونے کا اقرار کیا۔

ویڈیو کے آخر میں فرسٹ پائلٹ نے کہا  کہ اب میرا بھائی مسلمان ہوگیا ہے ، اس نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

The post برازیل کے پائلٹ نے طیارہ اڑاتے ہوئے اسلام قبول کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RXX1aS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment