Ads

کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے، آرمی چیف

کراچی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی  پاکستان کی معیشت کا انجن ہے اس کے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا، کورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کو صوبے بھرکی سیکیورٹی اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی،  جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن وامان کے لیے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا انجن ہے، امن و امان کی بہتری سے کراچی میں تجارتی سرگرمیاں مثبت انداز میں جاری ہیں، شہرکی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

The post کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zhZh5E
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment