چمن: پاک فوج کے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ہر طرف امن و ترقی کے لیے کام کیا ہے۔
چمن میں کھیلوں کے میدان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے امن و ترقی کے لیے ہر طرف کام کیا ہے، ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے اور سڑکیں مانگتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے۔ صوبے میں ہر طرف امن نظر آ رہا ہے، امن کے لیے بڑے سیاستدانوں کی دلچسپی دیکھی ہے، بلوچستان کے عوام اچھا ماحول اور تعلیم چاہتے ہیں، ہم حکومت بلوچستان کو ہر جگہ سپورٹ کریں گے۔
The post افواج پاکستان نے امن و ترقی کیلیے ملک بھر میں کام کیا ہے،کمانڈرسدرن کمانڈ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2K7MU0l
0 comments:
Post a Comment