Ads

سرحدی فورسز پر پتھراؤ کرنے والے پناہ گزینوں کو گولی ماردی جائے گی، ٹرمپ

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا تو انہیں براہ راست گولی ماردی جائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی  الیکشن کی انتخابی مہم کے اختتام پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ ہفتے پناہ گزینوں کو امریکا میں داخلے سے روکنے کے لیے ایک ایگزیکیٹو آرڈر جاری کرنے اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پناہ گزین امریکی امیگریشن قانون اور نظام میں موجود سقم کا فائدہ اُٹھا رہے ہیں اس لیے وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ کو ایسے ایگزیکیٹو آرڈر کی تیاری کا حکم دیا ہے جس سے قانونی سقم کو دور کرکے پناہ گزینوں کی نقل و حرکت کو محدود اور امریکا میں داخلے کو مشکل بنادیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر اس تنازعے کو ہوا دے رہے ہیں جس سے امریکی قوم پرستوں کی ہمدردی و حمایت حاصل کی جائے اور ان تقاریر سے امریکا میں تعصب اور نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صدر ٹرمپ کی متنازعہ اور نفرت آمیز تقاریر سے متاثر ایک شخص نے امریکی صدر بارک اوباما اور ہیلری کلنٹن سمیت صدرٹرمپ کے مخالفین کو پارسل بم بھیجے تھے۔

The post سرحدی فورسز پر پتھراؤ کرنے والے پناہ گزینوں کو گولی ماردی جائے گی، ٹرمپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ry89uR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment