Ads

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان کی ساتویں پوزیشن

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان کی ساتویں پوزیشن

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلی پوزیشن پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے جس کے بعد بالترتیب جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں ، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین ٹاپ10 میں جگہ نہیں بنا سکا تاہم قومی کرکٹر اظہر علی 15ویں نمبر پر ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولنگ میں پیسر محمد عباس کو یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بولنگ کا صلہ مل گیا اور وہ تیسرے نمبر پر ہے، محمد عباس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ20 میں شامل نہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے اور جنوبی افریقہ کے رابادا دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹاپ پانچ آل راﺅنڈ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، بھارت کے جدیجہ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر چوتھے اور بھارت کے ایشون پانچویں نمبر پر ہیں۔

The post آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان کی ساتویں پوزیشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CUZ9f9

via Blogger https://ift.tt/2Dgx6YI
November 01, 2018 at 04:26AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment