Ads

شیخوپورہ میں ہجوم نے غریب بچے کی کیلے کی ریڑھی لوٹ لی

شیخو پورہ: سوشل میڈیا میں ہجوم کے ہاتھوں غریب بچے کی کیلے کی ریڑھی لوٹنے کی وڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غریب بچے کی وڈیو وائرل ہوئی ہے جو کیلے بیچ کر اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے نکلا تھا لیکن راستے میں مظاہرین کے ہتھے چڑھ گیا۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیا مرد اور کیا برقع پوش خواتین، سب ہی اس بچے کی کمائی کا ذریعہ لوٹنے میں جُت گئے اور جس کے ہاتھ جتنے کیلے لگے لے گیا، ابتدا میں بچے نے تھوڑی مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن پھر وہاں سے نکل جانے میں ہی عافیت سمجھی اور اپنی ریڑھی لے کر بھاگ نکلا۔

The post شیخوپورہ میں ہجوم نے غریب بچے کی کیلے کی ریڑھی لوٹ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RtFwPu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment