اسلام آباد: عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے صحافی سے موبائل چھیننے اور دھمکیوں کے معاملے پر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے کی۔
عدالت نے صحافی سے موبائل چھیننے اور دھمکیوں کے معاملے میں شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے ڈاکٹر شاہد مسعود پی ٹی وی کرپشن کیس میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔
The post شاہد مسعود کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ArXRVZ
via Blogger https://ift.tt/2AshywZ
November 28, 2018 at 12:40AM
0 comments:
Post a Comment