Ads

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج تفصیل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، ہم نے پیٹرولیم لیویز اور ٹیکس میں کمی کی، (ن) لیگ کے دور حکومت میں پیٹرول پر 15 فیصد ٹیکس تھا لیکن ہم نے مئی کے مہینے میں پیٹرول پر جی ایس ٹی 15 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 4 فیصد کیا، ڈیزل پر لیویز ڈیوٹی 8 سے کم کرکے 6.51 روپے کی۔

اسد عمر نے کہا کہ نئی حکومت آئی تو اگست کے آخر میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تھا، اکتوبر میں جتنی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں، حکومت نے اس کے مقابلے میں آدھی قیمت بڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا تعین اس وقت ہوتا ہے جب شپ پورٹ سے نکلتا ہے،  نومبر میں پیٹرولیم پرائس انٹرنیشنل طور پر کم ہونا شروع ہوئی لہذا ہم نے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2،2 روپے کی کمی کررہے ہیں اور اس کمی کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

The post حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KHjbLX
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment