Ads

مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کا اغوا کے بعد بہیمانہ قتل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 18 سالہ نوجوان کو سادہ لباس میں ملبوس افراد نے اغوا کر کے بیدردی سے قتل کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع شوپیاں میں نامعلوم افراد نے ندیم منظور نامی 18 سالہ نوجوان کو گھر سے اغوا کیا تھا اور چند گھنٹوں بعد ہی نوجوان کی تشدد زدہ لاش ضلع پلوامہ کے علاقے سے مل گئی۔

قتل بعد از اغوا کی یہ واردات اس وقت کی گئی جب اس ضلع میں قابض بھارتی فوج سرچ آپریشن کر رہی تھی۔ داخلی اور خارجی راستوں پر فوجی دستے تعینات تھے اور گھر گھر تلاشی لی جارہی تھی۔

نوجوان کی تشدد زدہ لاش ضروری کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ اہل خانہ نے اپنے جگر گوشے کے اغوا اور قتل کا الزام بھارتی سیکیورٹی فورسز پر عائد کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ اس ظالمانہ عمل کو چھپانے کے لیے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہی ہے، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو اغوا کاروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

The post مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کا اغوا کے بعد بہیمانہ قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PxC2im
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment