اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے امن وامان کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل دیدی جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں احتجاج کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر ملک بھر میں امن وعامہ کی صورتحال زیادہ بہتر نہیں ، گزشتہ روز وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں بھی شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امن وامان کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل دیدی جس کی سربراہی وہ خود کریں گے، کمیٹی حکومتی رٹ کو برقرار کرنے کے لیے لائحہ عمل بنائے گی جب کہ کمیٹی میں وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔
The post وزیراعظم نے امن وامان کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yLYQ3s
0 comments:
Post a Comment