Ads

قندیل بلوچ کیس؛ مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت خارج

ملتان: معروف ماڈل قندیل بلوچ کیس کے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے بھائی وسیم کی درخواست ضمانت خارج جب کہ ساتھی ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت میں  قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس انوارالحق پنوں نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی  وسیم کی درخواست ضمانت خارج کر دی، جب کہ ساتھی ملزم حق نواز کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان قندیل بلوچ قتل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قندیل بلوچ کے والدین نے قاتل بیٹے کو معاف کردیا

کیس کا پس منظر؛

دو برس قبل سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ ملزم وسیم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

The post قندیل بلوچ کیس؛ مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Sestl6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment