Ads

اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کو بس اقتدار کی فکر ہے، اختر مینگل

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کواقتدار کی فکر ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کواقتدار کی فکر ہے، یہ لوگ لاپتہ افراد کے معاملے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے، صوبائی اور وفاقی حکومت کو بار بار اس بارے میں آگاہ کیا جاتا رہا مگر کسی نے توجہ نہ دی۔

یہ بھی پڑھیں: 70 برسوں کا حساب 5 برس میں  برابر کریں گے

اختر مینگل نے کہا کہ  لاپتہ افراد کا معاملہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے، یہاں خواتین اور بچے اپنے عزیز اقارب کی گمشدگی کے حوالے سے احتجاج کررہے ہیں مگر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہم نے لاپتہ افراد کی جو فہرست فراہم کی ہے اس پر عمل درآمد ضروری ہے۔

The post اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کو بس اقتدار کی فکر ہے، اختر مینگل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RqXsdC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment