مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین سے دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے جانے والے قومی فٹبال ٹیم نے مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔
میزبان فلسطین کیخلاف دوستانہ میچ کے لیے جانے والے قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی، قومی کھلاڑیوں نے یہ سعادت حاصل کرنے کے بعد تصاویر بھی بنوائیں۔
صدام حسین کی قیادت میں گرین شرٹس مقبوضہ بیت المقدس میں موجود ہیں، ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں میں یوسف اعجاز بٹ، احسان اللہ، عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، ذیشان رحمان، مہدی حسن، یعقوب اعجاز بٹ، عدنان یعقوب، عمیر علی، حسن بشیر، محمد علی، محمود خان، نوید رحمان اور مںصور جب کہ آفیشلز میں ہیڈ کوچ جوز اینٹونیو، معاون کوچ محمد حبیب، ٹرینر جوز روبرٹو اور محمد عدنان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 2014 میں فلسطین پاکستان آ کر کھیل چکی ہے، لاہور میں کھیلا گیا یہ میچ برابر رہا تھا۔ اگلے سال فلسطین کی ٹیم تیسرے میچ کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی- پاکستانی فٹبالرز اور کوچنگ اسٹاف کو اس ٹور کیلیے ویزے بڑی مشکل سے جاری ہوئے تھے۔
The post قومی فٹبال ٹیم کی مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ کی ادائیگی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kaf8aL
via Blogger https://ift.tt/2qOUbJu
November 16, 2018 at 03:21AM
0 comments:
Post a Comment