پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر داوڑ اسلام آباد سے اغوا ہوکر افغانستان پہنچ گئے لیکن اداروں کو پتا تک نہیں چلا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان پشاور میں شہید ایس پی طاہر داوڑ کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے شہید طاہر داوڑ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایس پی طاھر داوڑ ایک فرض شناس اور دلیر آفیسر تھے، طاہر داوڑ کا قتل کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں، طاہر داوڑ اسلام آباد سے اغوا ہوئے اور افغانستان پہنچ گئے لیکن اداروں کو پتا تک نہیں چلا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر داوڑ کا قتل حکمرانوں کی بے حسی اور حکومت سمیت سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس پی طاہر داوڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور شہید کے اغوا اور قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائے۔
The post طاہر داوڑ اسلام آباد سے اغوا ہوکر افغانستان پہنچ گئے اور اداروں کو پتا تک نہ چلا، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q2VOBI
via Blogger https://ift.tt/2zpoag7
November 18, 2018 at 08:17AM
0 comments:
Post a Comment