Ads

انڈونیشیا؛ سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا

جکارتہ: انڈونیشیا میں سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جس کی مدد سے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے میں مدد ملے گی۔

پیر کے روز انڈونیشیا میں دارالحکومت جکارتہ سے سماٹرا جزیرہ جانے والے نجی ایئرلائن ’لائن ایئر‘ کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا تھا۔ واقعے میں جہاز میں سوار 189 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ غوطہ خور آج طیارے کا بلیک باکس سمندر سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 189 افراد ہلاک

تاحال طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ طیارہ ٹیک آف کے 15 منٹ بعد ہی سمندر میں گر گیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعے سے ایک روز قبل طیارے کی پرواز کے دوران بھی اس میں تکنیکی مسائل پیدا ہوئے تھے۔

اس کے باوجود حکام نے اس تکنیکی خرابی کو نظرانداز کیا اور طیارے کو پرواز کی اجازت دی۔ اس مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں یہ المناک سانحہ رونما ہوا۔ دوسری طرف لائن ایئر کے چیف ایگزیکٹیو ایڈورڈ سریت نے کہا ہے کہ طیارے کو پرواز سے قبل ٹھیک کر لیا گیا تھا۔

The post انڈونیشیا؛ سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yJKq3U
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment