Ads

حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا، ترجمان مسلم لیگ (ن)

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ہے، ڈالرکی قیمت میں اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں اور عوام سے جھوٹ بولا گیا، عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرخزانہ نے 100 دن کی تقریب میں جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، قوم سے جھوٹ بولنے اوردھوکہ دہی پرعمران حکومت مستعفی ہو۔ ڈالر کی قدرمیں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی، کٹے، مرغیوں اورانڈوں سے معیشت ٹھیک کرنے والے سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ حکومت چلانا اورمسائل حل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں۔ انڈے اور مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

The post حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا، ترجمان مسلم لیگ (ن) appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q4eu4H
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment