نارووال: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انسان چاند پر پہنچ گیا لیکن ہم مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکے جب کہ ہمیں ماضی کی زنجیروں کو توڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، بھارتی پنجاب کے صوبائی وزیر نوجوت سنگھ سدھو اور وفاقی وزرا سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام سکھ برادری کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے ہر چہرے پر خوشی دیکھ رہا ہوں، اگلے سال جب سکھ برادری بابا گرونانک کے جنم دن پر یہاں آئے گی تو انہیں تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں گی اور یہ کرتارپور انہیں بہتر انداز میں ملے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ماضی کی زنجیروں کو توڑ کر آگے بڑھنا ہوگا کیوں کہ اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، جب فرانس اور جرمنی کے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں تو ہمارے کیوں نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سول وعسکری ادارے ایک صفحے پر ہیں اور ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاہم ہمارا مسئلہ صرف ایک ہے اور وہ کشمیر ہے، آج کے دور میں انسان چاند پر پہنچ گیا تو کیا ہم اپنا ایک مسئلہ نہیں حل کرسکتے، صرف ارادے کی ضرورت ہے، جس سے ہم اس مسئلے کو بھی حل کرسکتے ہیں۔
The post انسان چاند پر پہنچ گیا لیکن ہم مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2r84vMW
via Blogger https://ift.tt/2TWrZSD
November 28, 2018 at 03:00AM
0 comments:
Post a Comment