Ads

کپل شرما کی وجہ سے امیتابھ بچن کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے

ممبئی: نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے اپنی باتوں سے امیتابھ بچن کو اتنا ہنسایا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ 

کامیڈین کپل شرما نے حال ہی میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے فائنل  کی شوٹنگ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی روکنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا

شوکو دوران کپل شرما نے اپنی باتوں سے  امیتابھ بچن کو خوب ہنسایا یہاں تک کہ ہنستے ہنستے بگ بی کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے  اور امیتابھ بچن نے کپل سے شو میں بار بار آکر انہیں ہنسانے کی درخواست کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل شرما اچانک شادی کیوں کررہے ہیں؟

واضح رہے کہ لمبے عرصے سے چھوٹی اسکرین سے غائب کامیڈین کپل شرما ان دنوں اپنی شادی کو لے کر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ کپل اگلے ماہ 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

The post کپل شرما کی وجہ سے امیتابھ بچن کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kc2UhL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment