Ads

پولیس نےسی ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو تحویل میں لے لیا

 اسلام آباد: وفاقی پولیس نے سی ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو ڈیرہ اسماعیل خان سے تحویل میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو ان کے قریبی دوست نور کے گھر سے حفاظتی تحویل میں لیا،ایاز خان کا ڈی آئی خان کے سرکاری اسپتال میں طبی معائنہ کروایا جارہا ہے۔

پولیس نے ایاز خان کی اہلیہ اور گھر والوں کو انکی حوالگی سے متعلق بھی آگاہ کردیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو جھوٹ اور غلط بیانی پر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ایاز خان نے لاپتا ہونے کا ڈرامہ رچا کر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا وقت ضائع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان نے لاپتہ ہونے کی تردید کردی

وفاقی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے دوست نور سے بھی علیحدہ تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پراسرا طور پر لاپتہ ہونے والے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز محسود کی گزشتہ روز ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی گمشدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا ہے کہ وہ ڈی آئی خان میں رشتہ داروں سے ملنے آئے ہیں۔

The post پولیس نےسی ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو تحویل میں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Frqqsp
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment