Ads

زندگی کے ہرموقع پریوٹرن لیا، صدر عارف علوی

لاہور: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی کے ہر موقع پر یوٹرن لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ’یوٹرن‘ سے متعلق بیان کے بعد ملکی سیاست میں یوٹرن کی بازگشت ہے، جہاں حکومتی ارکان اور وزیراعظم کے قریبی ساتھی ان کے دفاع میں یوٹرن کے حق میں بیانات دے رہے ہیں وہیں اپوزیشن کی جانب سے اس بیان پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

لاہورمیں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت عارف علوی نے بھی وزیراعظم کے بیان کی حمایت کردی، انہوں نے کہا کہ میں نے تو زندگی کے ہرموقع پریوٹرن لیا ہے اور حالات کی مناسبت سے فیصلے کیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل عمران اسماعیل نے بھی کہا تھا کہ عمران خان کی بات درست ہے ، جب تک کوئی لیڈر یوٹرن نہیں لیتا وہ بڑے فیصلے کرسکتا۔

The post زندگی کے ہرموقع پریوٹرن لیا، صدر عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QQjtmb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment