ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر ریلیز کرکے مداحوں کو تحفہ دے دیا۔
بالی ووڈ میں بادشاہ کے نام سے شہرت پانے والے شاہ رخ خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور کافی عرصے سے وہ کوئی سپرہٹ فلم دینے میں ناکام رہے ہیں تاہم ان کی نئی فلم ’زیرو‘ کو ان کے فلمی کیرئیر میں کافی اہمیت دی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا میں آج کل ان کی نئی فلم کے چرچے ہیں جس کا ٹریلر آج جاری کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ کمالیے
بالی ووڈ کنگ نے اپنی 53ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو تحفہ دینے کا فیصلہ کیا تھا اور آج انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے جب کہ دو روز قبل مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے پہلے ہی ٹریلر دیکھ لیا تھا اور انہوں نے فلم میں موجود تمام کرداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹریلر میں شاہ رخ سب پر سبقت لے گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عامر خان شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ دیکھنے کے لیے بے چین
واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘میں شاہ رخ خان پستہ قد کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے جب کہ ان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے جب کہ بالی ووڈ سلطان سلمان خان بھی مختصر کردار میں فلم کا حصہ ہیں۔ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
The post شاہ رخ خان کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کو فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر کا تحفہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qqy63M
0 comments:
Post a Comment