پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سال 2018 میں نمٹائے جانے والے کیسز کی تفصیلات جاری کردیں۔
پشاورہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق سال 2018 میں پشاور ہائی کورٹ کی ماتحت ضلعی عدالتوں میں 4 لاکھ بارہ ہزار 948 نئے مقدمات دائرہوئے، اورماتحت عدالتوں نے 11 ماہ کے دوران 4 لاکھ پندرہ ہزار 183 مقدمات نمٹا دیے جب کہ مقامی عدالتوں میں اس وقت زیر التواءمقدمات کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 197 رہ گئی ہے۔
سال 2018 میں مجموعی طور پر 17239 نئے کیسز دائرکئے گئے اورجنوری2018ء تا نومبر2018ء 11 ماہ کے عرصے کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے 18736 کیسزنمٹا دئیے، رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 28875 رہ گئی۔
The post سال 2018؛ پشاور ہائی کورٹ نے کیسز کی تفصیلات جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BQghQZ
0 comments:
Post a Comment