Ads

مصر میں سیاحوں کی بس کے نزدیک بم دھماکا، 4 غیر ملکی ہلاک

قاہرہ: مصر میں سیاحوں کو لے جانے والی بس پر ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے بم دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 غیر ملکی سیاح ہلاک اور ایک مقامی گائیڈ ہلاک ہوگئے۔  

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے علاقے گیزا کے نزدیک سیاحوں کی لے جانے والی بس کو سڑک کنارے نصب شدہ بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ویت نام کے 3 سیاح اور 1 مصری گائیڈ ہلاک ہوگئے۔

پراسیکیوٹر جنرل نبیل صادق نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں 11 افراد زخمی ہیں جن میں 10 ویت نامی سیاح اور ایک مصری بس ڈرائیور شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم کو سڑک کے نزدیک ایک دیوار میں چھپایا گیا تھا اور جیسے ہی سیاحوں سے بھری بس گزری بم کو دھماکے سے اُڑادیا گیا۔ دہشت گردوں کو بے نقاب کرکے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ قدیم تہذیب کے مرکز مصر میں غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد رخ کرتے ہیں جس سے حکومت کو کثیر زرمبادلہ ملتا ہے تاہم کچھ عرصے سے دہشت گردی کی وارداتوں کے باعث اس صنعت کو مشکل کا سامنا ہے۔

The post مصر میں سیاحوں کی بس کے نزدیک بم دھماکا، 4 غیر ملکی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SrwbZg
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment