Ads

متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 4 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 4 افراد ہلاک

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق امدادی کاموں پر مامور ہیلی کاپٹر میں پرواز بھرتے ہی اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا ہوتا گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائیلیٹ سمیت عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

ہیلی کاپٹر میں حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 3 اماراتی شہری جب کہ ایک کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت حُومَید الزابی، سقر الیاماہی، جاسم التونیجی اور مارک ٹی الزابی کے ناموں سے ہوئی۔

ہیلی کاپٹر کا ملبہ متحدہ عرب امارات کے پہاڑی سلسلے کے بلند ترین چوٹی جبل جیس سے مل گیا۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

The post متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SrIFA1

via Blogger http://bit.ly/2LF29P4
December 30, 2018 at 12:39AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment