Ads

بھارتی جوڑا  72 سال بعد مل کر بھی نہ مل سکا

بھارتی جوڑا  72 سال بعد مل کر بھی نہ مل سکا

کیرالہ: بھارت میں انگریزوں کے خلاف جدوجہد کے دوران بچھڑ جانے والے بھارتی جوڑا 72 سال بعد مل کر بھی نہ مل سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1946 میں 18 سالہ نارایانن اور 13 سالہ سرادا شادی کے بندھن میں بندھے تھے، نارایانن اپنے والد کے ہمراہ کسانوں کے حقوق کے لیے انگریزوں اور زمینداروں کے خلاف مسلح جدوجہد میں سرگرم تھے۔

ابھی شادی کو ایک سال بھی مکمل نہ ہوا تھا کہ نارایانن اپنے والد اور چند کسانوں کے ہمراہ ایک زمیندار کے گھر دھاوا بولنے کی تیاری کر رہے تھے تاہم انگریزوں کو بھنک پڑ گئی اور فریقین کے درمیان دو بدو لڑائی ہوئی۔

نارایانن اور اس کے والد جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کے ساتھی مارے گئے۔ انگریز سرکار نے نارایانن کے گھر چھاپا مارکر گھر نذرآتش کردیا اور سرادا کو اس کے والدین کے گھر بھیج دیا گیا۔

ادھر روپوشی کاٹنے والے نارایانن اور اس کے والد کو انگریز سرکار گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے اور کچھ عرصے بعد نارایانن کے والد کو جیل میں قتل کردیا جاتا ہے، جسے سرادا کے والدین نارایانن کی موت سمجھ بیٹھتے ہیں۔

سرادا کی شادی کہیں اور کردی جاتی ہے جب کہ نارایانن 3 مختلف جیلوں میں مجموعی طور پر 7 سال قید کی سزا بھگتنے کے بعد رہا ہوجاتا ہے۔ سرادا سے کسی قسم کا رابطہ نہ ہوپانے کے باعث وہ بھی دوسری شادی کرلیتا ہے۔

دن مہینوں اور مہینے برسوں میں بدلتے گئے یہاں تک کہ دونوں عمر کے آخری حصے میں پہنچ جاتے ہیں۔ سرادا کا بیٹا بھی ایک کسان ہے جسے کسانوں کے لیے جدوجہد کرنے والے نارایانن سے ملنے کا شوق ہوتا ہے۔

نارایانن سے ملاقات میں جدوجہد کی کہانی سننے کے دوران اس پر حقیقت کا انکشاف ہوا اور اس نے انقلاب کی جدوجہد میں بچھڑ جانے والے جوڑے کو ملانے کا فیصلہ کیا اور 26 دسمبر کو ان کی ملاقات کرائی۔

ملاقات کے دوران دونوں زیادہ دیر تک چپ رہے، شاید ماضی کے اوراق ایک ایک کرکے سامنے آتے جارہے ہوں گے۔ سرادا نے کچھ شکوے آنسوؤں کی صورت میں بہائے اور نارایانن کی لرزتی آواز  بھی انقلاب کے آہنگ سے خالی تھی۔

The post بھارتی جوڑا  72 سال بعد مل کر بھی نہ مل سکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Ao6B08

via Blogger http://bit.ly/2QYctHJ
December 30, 2018 at 06:49AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment