Ads

نیب نے نواز شریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے چھوٹے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست بھیجی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد  نیب لاہور نے انہیں ملاقات کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے میڈیکل چیک اپ کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل نہ دیا جا سکا

نوازشریف کی درخواست پر انہیں زیرتفتیش اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملنے کا وقت دیا گیا ہے، نوازشریف کل بروز اتوار شہبازشریف سے ملاقات کریں گے جب کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور اہل خانہ کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اس ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، نیب مقدمات اور پارٹی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

واضح رہے کہ  ایک ہفتہ قبل بھی نوازشریف نے شہبازشریف سے نیب آفس لاہور میں ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

The post نیب نے نواز شریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rgtRZa
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment