Ads

سرگودھا میں عامل کے کہنے پر والدین نے ڈیڑھ سالہ بچی کو ذبح کردیا

سرگودھا: جعلی عامل کے کہنے پر سنگ دل والدین نے اپنی معصوم بچی کو اپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سرگودھا میں اعظم پارک کے علاقے میں باپ اور سوتیلی ماں نے ڈیڑھ سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق باپ نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر عامل کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔

ملزمان کے ہاں گھریلو جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور انہوں نے گھریلو حالات میں بہتری کے لئے عامل کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔ بچی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عملے نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر والدین کو حراست میں لے لیا۔

The post سرگودھا میں عامل کے کہنے پر والدین نے ڈیڑھ سالہ بچی کو ذبح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rdvUNy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment