Ads

نوازشریف کیخلاف پاکپتن اراضی کیس؛ جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف پاکپتن اراضی کیس میں بننے والی جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے خلاف پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس کی سربراہی ڈی جی نیکٹا خالق داد لق کو دی گئی تھی تاہم اب انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر جے آئی ٹی کی سربراہی سے معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی ببنچ نے پاکتپن اراضی کیس کی سماعت کی، اس دوران چیف جسٹس پاکستان نے خالق داد لق کی معذرت کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ڈاکٹر حسین اصغر کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کردیا اور نئی جے آئی آئی ٹی کو 10 روز میں ٹی او آرز دینے کی ہدایت کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نوازشریف کیخلاف پاکپتن اراضی کیس میں تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ خالق داد لق پر سپریم کورٹ کا بنچ نمبر 1 اطمینان کا اظہار کرتا ہے تاہم خالق داد لق کی معذرت کی وجوہات حقائق پر مبنی ہے دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

واضح رہے پاکپتن اراضی کیس میں نواز شریف کو بطور سابق وزیراعلٰی پنجاب سمری منظور کرنے پر وضاحت کے لئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا جا چکا ہے جب کہ پچھلی سماعت میں نوازشریف کے وکیل نے جے آئی ٹی کیلئے آمادگی ظاہر کی تھی۔

The post نوازشریف کیخلاف پاکپتن اراضی کیس؛ جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GFRmFB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment