Ads

ہم نہ کسی سے ڈرنے والے اور نہ ہی جھکنے والے ہیں، آصف زرداری 

گھوٹکی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زردای کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت کو نہ کوئی ڈرا سکتا ہے اور نہ کوئی جھکا سکتا ہے۔ 

گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، ہم نے صوبوں کو اٹھارہویں ترمیم میں ان کا حق دیا، گھوٹکی والوں کا حق ان کو نہیں ملتا، اگر بات نکلے گی تو بہت دور تک جائے گی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اردو میں اس لیے بات کررہاہوں کیونکہ اسلام آباد میں سب اندھے گونگے اور بہرے لوگ رہتے ہیں، پیپلز پارٹی کی فلاسفی یہ ہے کہ پہلا حق غریبوں کا ہے، پاکستان مضبوط جب ہوگا جب عوام مضبوط اور خوش ہوں گے، ہم نے توالیکشن جیت کر بھی اپوزیشن میں رہ کر دکھایا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ کسی چیز سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں جس قوم نے اپنا حقوق سمجھ لیے ہوں  اس قوم کو کوئی جھکا نہیں سکتا، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی ہمیں اور ہماری قیادت کو کوئی ڈرا سکتا ہے اور نہ جھکا سکتا ہے۔

The post ہم نہ کسی سے ڈرنے والے اور نہ ہی جھکنے والے ہیں، آصف زرداری  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2rWwOyr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment