Ads

بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری

نئی دلی میں نجی مصروفیات کے لیے باہر نکلنے والے سفارتی اہل کاروں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے متعلق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے بھارتی وزارت خارجہ اور اپنی حکومت کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کی انٹرنیٹ سروس سست کردی گئی اور سفارتکاروں کے گھروں کی بجلی اورگیس کی سپلائی بھی بند کی جارہی ہے جب کہ سفارتی عملے کے بعض ارکان کے ای میل اکاؤنٹس ہیک کیے جانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ نئی دلی میں نجی مصروفیات کے لیے باہر نکلنے والے سفارتی اہل کاروں کو بھارتی اہل کاروں کی طرف سے ہراساں کیا جاتا ہے۔

The post بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SmzxwH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment