سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایم بی اے کے طالب علم اشفاق احمد وانی کو شہید کردیا جب کہ ضلع باندی پورا میں بھی سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کی بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادت پر لوگوں کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ ضلع بھر میں نیٹ او موبائل سروس منقطع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ضلع کلگام سے ادھیڑ عمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، تاہم لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ ضلع گندر بل سے لاپتہ ہونے والی نوجوان لڑکی رابعہ بانو ویران علاقے میں ایک غیر آباد گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، 6 کشمیری شہید
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے نتیجے میں صرف رواں ماہ کے دوران متعدد افراد شہید ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں 6 ماہ کیلیے صدارتی راج نافذ ہے۔
The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EQIsSY
0 comments:
Post a Comment