Ads

نیپرا کا بجلی کے قیمتوں میں کمی کا اعلان

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا میں بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی، اس دوران سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں بجلی کی ریفرنس پیداواری لاگت 4روپے 71 پیسے فی یونٹ رہی، صارفین کو 5روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی گئی جب کہ مقامی گیس سے 20.04 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 17.23 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے، کمی سے صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

The post نیپرا کا بجلی کے قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SsYG97
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment