Ads

غربت کا خاتمہ اورکمزورطبقے کوسہارا دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِاعظم  

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غربت کا خاتمہ اورکمزورطبقے کوسہارا دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان سے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشترنے ملاقات کی، ملاقات میں ڈاکٹرثانیہ نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے مختلف معاملات پروزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اورکمزورطبقے کوسہارا دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاست احساس کا نام ہے جومعاشرے کے کمزورطبقوں کواوپراٹھانے میں اپنا کردارادا کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جولوگوں کوغربت کے شکنجے سے نکالے، غربت کے خاتمے، بے روزگارافراد کو ہنر کی فراہمی کے پروگرام کوجلد حتمی شکل دی جائے جب کہ وزیراعظم نے ڈاکٹرثانیہ نشترکو ہدایت کی کہ غربت کی لکیرسے نیچے رہنے والے خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا پروگرام بنایا جائے ۔

The post غربت کا خاتمہ اورکمزورطبقے کوسہارا دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِاعظم   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AjnuJi
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment